اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی پارلیمنٹ کی سلامتی و دفاع کمیٹی کے رکن عباس سروط نے بتایا کہ عراقی سیکیورٹی فورسز نے حالیہ برسوں میں داعش کے بنیادی ڈھانچے سے وابستہ درجنوں اہم کمانڈروں کو کامیابی سے ختم کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ افراد تنظیم کے مرکزی ستون کی حیثیت رکھتے تھے اور داعش اپنے مجرمانہ منصوبوں کی نگرانی کے لیے عراق کے مختلف صوبوں میں انہی پر انحصار کرتی تھی۔
سروط کے مطابق، عراقی انٹیلی جنس اداروں کی تین سالہ مسلسل کارروائیوں کے نتیجے میں داعش کی قیادت کا بیشتر حصہ صفحۂ ہستی سے مٹ چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب صرف چند چھوٹے اور زیرِ زمین گروہ باقی رہ گئے ہیں جو ملک کے کوهستانی اور صحرائی علاقوں میں چھپے ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ